کرپٹ لوگوں کے احتساب کویقینی بنایاجائے

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوںکو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔

ہفتہ وار محفل پاک میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ہمیں الیکشن کی جلدی نہیں کیونکہ سیاسی پارٹیوں کی انتہادرجے کی کرپشن نے اسلام اور پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کرکے رکھ دیا ہے ۔ عوام کو کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری،ظلم وبربریت،ناانصافی سمیت دیگربے شمار مسائل سے دوچارکردیاہے۔ ہم پاک فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احتسابی عدالتیں قائم کریں، جہاں تمام کرپٹ لوگوں بشمول سیاستدانوں کے ان کے فوری احتساب کویقینی بنایاجائے اورن کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوںکو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔

اولیاء اور انسانوں کی فلاح و بہبود