صحابہ کرام سے عشق ومحبت درحقیقت اللہ ورسولۖ سے عشق ومحبت ہے

ہفتہ وارمحفل پاک ذکرونعت میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ حضور ۖ کے تمام صحابہ  ستاروں کی مانند ہیں کسی کی بھی پیروی کرنے سے انسان دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرلیتاہے۔ان سے عشق ومحبت درحقیقت اللہ ورسولۖ سے عشق ومحبت ہے۔کسی بھی صحابی رسولۖ کی گستاخی اور بے ادبی حقیقت میں اللہ ورسولۖ کی گستاخی اور بے ادبی ہوتی ہے۔آپ نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کواپنی بے شمار نعمتوںسے نوازاہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ان گرانقدر نعمتوںپر اپنے مالک ومعبو دکاشکراداکرناچاہیے،شکر اداکرنیوالے کووہ ذات اقدس اور زیادہ نوازتی ہے۔انسان کوگمراہ کرنے کیلئے شیطان کا سب سے خطرناک حملہ ہی یہ ہے کہ وہ ناشکری کرواتاہے۔جب کوئی شخص اللہ ورسولۖ کی محبت میں اولیاء اللہ کی زیارت کیلئے جاتاہے تو حقیقت میں وہ اللہ ورسول ۖ کامہمان بن کرجاتاہے۔آپ نے مزید کہاکہ گھروں،دفاتر،سکولز ،کالجزودیگر جگہوںپر جب ہم کسی کوپکارتے ہیں تو اس کامکمل اور اصل نام پکارنے کی بجائے ،یا تو الٹا نام ،بگاڑ کریا کسی برے لقب سے پکارتے ہیں جو ہماری گھریلوپریشانیوں میں زیادتی کاباعث بن جاتاہے کیونکہ برے القابات اور نام بگاڑ کرپکارنے سے انسان کی شخصیت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

صحابہ کرم کی پیروی اور زندگی میں کامیابی