حقیقی عوامی نمائندے بھی مشائخ عظام ہی ہوتے ہیں

 18مئی 2012کوتنظیم مشائخ کے اجلاس میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ہم نے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سمیت بیرون ممالک پاکستانیوںسے ملک کوترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن اورموجودہ سیاسی صورتحال کوبہتر کرنے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی کہ عوام الناس ملکی صورتحال کوبہترکرنے کیلئے اپنی رائے دے کہ کونسی سیاسی ،مذہبی ،روحانی تحریک یاپارٹی اسلام اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔اس سروے کیمطابق ہم پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوںسے رائے طلب کی تھی ،سروے مکمل ہوتے ہی حتمی نتائج بھی سامنے آگئے ہیں ،جن کے مطابق عوام الناس کی اکثریت نے مشائخ عظام کے حق میں فیصلہ کردیا ہے کہ ملک ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے مشائخ عظام اہم کردار اداکرسکتے ہیں،آئندہ انتخابات میں مشائخ عظام آگے آئیں اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیںچونکہ مشائخ عظام کاتعلق ظاہری وباطنی طور پر اللہ ورسولۖ سے ہوتاہے اور حقیقی عوامی نمائندے بھی مشائخ عظام ہی ہوتے ہیںجوبلاامتیازمذاہب ومسالک نہ صرف انسانیت کی تعلیم کاپرچارکرتے ہیں بلکہ عوامی خدمت کافریضہ بھی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔