اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک نبی ۖ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے

15ستمبر2012کو مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میںایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوںکو شدید دھچکالگاہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب کسی خاص اور برگزیدہ شخصیت تو کیا عام شخص کی توہین اور گستاخی تک کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک نبی ۖ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے۔مذاہب عالم کیلئے یہ عملی درس کہ'' اسلام امن کامذہب ہے ''کامنہ بولتاثبوت بھی ہے،اس سے ان لوگوں کوسبق سیکھنا چاہیے ۔گستاخانہ فلم جیسی مذموم حرکت دہشت گردی ہے جس سے عالمی امن کی کاوشوں کوشدیدنقصان پہنچاہے۔

اسلام انسانی اور حقوق کی توثیق