الیکشن سے پہلے کرپٹ عناصر کا احتساب کرنے سے پاکستان کو استحکام ملے گا

 ہفتہ وار محفل ذکرونعت میںامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ نئی نئی پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ الیکشن سے پہلے کرپٹ لوگوں کااحتساب کرنے سے پاکستان کواستحکام ملے گا۔یہ تو اپنے اپنے مفادات کاکھیل کھیلا جارہاہے اور سالہاسال سے پاکستانی عوام کوغربت،مہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت اور ناانصافی کی دلدل میں دھکیلاجارہاہے۔ بانی پاکستان نے اپنے اخلاص ،جذبہ حب الوطنی ،ذہانت اور اللہ تعالیٰ کے فقرا(اولیائ)سے عقیدت ومحبت کی بناپر یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔جس طرح مشائخ نے قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیاتھا اب استحکام پاکستان کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان میدان عمل میں آچکی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ ہم ''کرپشن مکائو،ملک بچائو''ملک گیر تحریک کالاہو رسے آغاز کرچکے ہیں اب فیصل آباد سے 29دسمبر بروز جمعرات 2بجے عظیم الشان ریلی نکالیں گے ۔جس میں ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سیاستدانوںسمیت تمام کرپٹ لوگوں کاالیکشن سے پہلے احتساب کرے بعد میں الیکشن کروائیں۔احتساب کرنے سے ہی عوام کے سامنے دودھ کادودھ اور پانی کاپانی نظر آجائیگاجس کی بناپرالیکشن میں اچھے اور مخلص لوگوںکے انتخاب کرنے میں آسانی ہوجائیگی۔

کرپشن اور استحکام