آستانہ عالیہ محمدیہ،صدیقیہ،نقشبندیہ،چادریہ،لاثانیہ پر فری میڈیکل کیمپ

لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن (ر)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بہت سے فلاحی اداراجات (سکولز،مدرسہ جات ،سلائی سینٹرز،دستکاری سینٹرز)اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر عوامی فلاح و بہود کیلئے سیمینارز (ڈینگی سے آگاہی،پولیو)اور کیمپس (عیدین پرتقسیم راشن، میڈیکل،زلزلہ زدگان کی مدد، سیلاب متاثرین کی مدد)کا انعقاد بھی کیا جاتا رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ آمین
آستانہ عالیہ محمدیہ،صدیقیہ،نقشبندیہ،چادریہ،لاثانیہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا :
اس کیمپ کے تحت ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی (سپیشلسٹ ناک ،کا ن ،گلا) اور ڈاکٹر محمد اصغر آصف نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا ۔ نیز ان کو ادوایات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ مریضوں کی کثیر تعداد اس کیمپ مستفید ہوئیں ۔ اس کیمپ کا دورانیہ صبح 8تا دوپہر 2بجے تک اور وقفہ کے بعد شام 4تا رات 9بجے تک رہا۔ عوام الناس نے چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا جو آج کے اس دور میں بھی ہر خاص و عام کا بغیر تفریق رنگ و نسل و مذہب سے محبت کرتے اور انکا خیال رکھتے ہیں۔نیزآپ کے زیر سایہ سینکڑوں ایسے اداراجات اور کیمپس اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں جن سے تمام لوگ فائدہ پا رہے ہیں۔یقیناآج کے دور میں یہ ایک لازوال انسانی خدمت ہے۔

میڈیکل کیمپ  

جہانیاں میں فری میڈیکل کیمپ

 فری میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض دل، دماغ، گردہ، مثانہ،معدہ، جگر آنت کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں

فری میڈیکل کیمپ

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن( رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا