سیمینار برائے فرقہ واریت کا خاتمہ

مورخہ  : 26دسمبر 2004ء       بمقام  :لاثانی سیکریٹریٹ فیصل آباد        زیراہتمام :لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت:حضرت صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
مہمانان گرامی: ملک اصغر علی قیصر (ایم پی اے )،ڈاکٹر الطاف حسین قریشی (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد)
تقریب کا مقصد: فرقہ واریت کے خاتمہ اور دور حاضر میں اسکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت کو فکری و علمی معاونت فراہم کرنا تھا تاکہ تجاویز مرتب کرکے حکومت کو مختلف معاملات میں راہنمائی بہم پہنچائی جاسکے۔ صو فی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے اس موقع پر اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ حکومت فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل کریں جو قرآن و حدیث کی عملی تفسیر ہوتے ہیںصر ف اولیاء اللہ ہی وہ ہستیاں ہیں کہ جہاں پر فرقہ واریت نام کی کوئی چیز نہیں وہ ہر ایک کو محبت ،امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں ۔ تقریب میں اول ،دوئم، سوئم اور نمایاں پوزیشن لینے والے افراد کے مابین انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔سینکڑوں شرکاء اورمقررین  نے اس صحت مند کاوش پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی کاروائی  : تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز ہوا ،جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ۖ میںگلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔پاکستان بھر سے مختلف علاقوںسے لاثانی نعت وکلام کونسل اوردیگر پیر بھائیوںنے بھرپور شرکت کی ۔تقریب میں سیاسی ،سماجی ،محکمہ تعلیم کے ماہرین ،میڈیکل سائنس کے ماہرین دویگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔انعامات جیتنے والوںمیں حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سیمینار