تقریر ی مقابلہ جات

موضوع :۔  فرقہ واریت کا خاتمہ اورشان اولیاء
مورخہ  :26دسمبر 2004ء  بمقام  :  لاثانی سیکریٹریٹ فیصل آباد    زیراہتمام :لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل     خصو صی تعاون :ماہنامہ لاثانی انقلاب
زیر صدارت: حضرت صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
مہمانان گرامی: ملک اصغر علی قیصر (ایم پی اے )،ڈاکٹر الطاف حسین قریشی (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد)،پروفیسر ریاض مجید(ممتاز ادیب)،مرزامحمدشفیق (صدرہیومن رائٹس کونسل فیصل آباد)،میاںمقبو ل احمد (ممبر پبلک سیفٹی کمیشن)،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد رندھاوا(زرعی یونیورسٹی فیصل آباد)،پروفیسر قمرالزمان قمر(چیف ایڈیٹر روزنامہ القمر)،صداقت حسین لودھی (ایڈووکیٹ )،محمد نوید عظیم نقشبندی (بیوروچیف کراچی)،پیر الطاف حسین نقشبندی (معروف نعت گوشاعر،ٹیچر،ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام )،پیر احسان الحق نقشبندی (سیکرٹر ی نشرواشاعت تنظیم مشائخ عظام )،پیر امتیاز نذیر نقشبندی (مینجر حبیب بینک سرگودھا)،ڈاکٹر ذوالفقارعلی گل (سوشیالوجسٹ)،پروفیسر ذوالفقارعلی نقشبندی (شبلی کالج فیصل آباد)،محمود احمد (ممتاز تاجر)،راجہ سلیم عابد(نائب ناظم )،طاہر شہزاد (شعبہ تعلقات عامہ )،انجینئر منظور احمد گجر(چیئرمین ورکس کمیٹی )،عاصم علی عاصی نقشبندی (حلقہ غلام محمد آباد )،صوفی محمد اقبال نقشبندی (امیر حلقہ ڈجکوٹ )،صاحبزادہ شبیر احمد
تقریب کا مقصد: فرقہ واریت کے خاتمہ اور دور حاضر میں اسکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت کو فکری و علمی معاونت فراہم کرنا تھا تاکہ تجاویز مرتب کرکے حکومت کو مختلف معاملات میں راہنمائی بہم پہنچائی جاسکے۔ صو فی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے اس موقع پر اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ حکومت فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل کریں جو قرآن و حدیث کی عملی تفسیر ہوتے ہیںصر ف اولیاء اللہ ہی وہ ہستیاں ہیں کہ جہاں پر فرقہ واریت نام کی کوئی چیز نہیں وہ ہر ایک کو محبت ،امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں ۔ تقریب میں اول ،دوئم، سوئم اور نمایاں پوزیشن لینے والے افراد کے مابین انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔سینکڑوں شرکاء اورمقررین  نے اس صحت مند کاوش پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔