دینی مدارس اورمیڈیکل کلینکس (نومسلم خاندانوں کیلئے)

مورخہ  : 8جولائی 2008    بمقام  : چولستان        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظم  : چولستان کے علاقے کی فائونڈیشن کی تنظیم
ادارہ جات کے مقاصد  : اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ اورفلاح انسانیت کے جذبے کے تحت ان کی ضروریات زندگی میں بھرپور تعاون کرنا،اسلام قبول کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنااوران کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کویقینی بنانا۔اس علاقے کے عام اورخاص( مخیرحضرات )کے اندرنیکی اوربھلائی کے کاموں کاجذبہ بیدارکرنا۔
ادارہ جات کے قیام کااعلان  : چئیرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے سالانہ مشائخ کنونشن،بین المذاہب امن اتحاد وکمیونٹی ورکرکنونشن 2008ء میں پہاڑی والی گرائونڈمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ آج چولستان کے لوگوںکی کثیر تعداد نے اسلام قبول کیا ہے اوربیعت کی سعادت بھی حاصل کی ہے ۔اب ان لوگوںکوچند بنیادی ضروریات درکارہیں جن میں ان کے بچوںکے لئے بنیادی دینی تعلیم کااہتمام اورجسمانی امراض سے بچائو کیلئے فری میڈیکل کلینک کے انتظامات بھی ہونے چاہییں ۔ان کے اوران کے بچوںکیلئے بنیادی دینی تعلیم اورفری میڈیکل کلینک کے انتظامات ہم کریں گے تاکہ ان کے اوران کے بچوں کوبنیادی دینی تعلیم بھی مل سکے اورفری ادویات بھی۔

بنیادی سہولیات کی فراہمی