محفل ذکر و نعت (دربار اقدس حضرت بابا بلھے شاہ سرکار) قصور

مورخہ  : 28مارچ 2013ء بروز جمعرات بعد از نماز عشائ    بمقام  : دربار اقدس حضرت بابا بلھے شاہ سرکار قصور     زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل حلقہ قصور
زیر سرپرستی وصدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین  :محمد امجد علی نقشبندی (صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن حلقہ قصور)، محمد سرور نقشبندی صاحب (امیر حلقہ)، محمد شبیر نقشبندی صاحب (امیر حلقہ لیلانی)ودیگر تنظیمی کارکنان
محفل پاک کے انعقاد کامقصد  : عوام الناس میں اولیاء اللہ کی تعلیمات کوفروغ دینا،ان کی سیرت وکردارسے آگاہی دینا،اولیاء اللہ کی بارگاہ اقدس میں حاضری دینے کے آداب ،ان سے فیض یاب ہونے کے طریقے اوربعدازوصال فیضیاب ہونے کے طریقوںسے آگاہی ۔عوام الناس کو یہ بھی آگاہی دینا کہ اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں رسائی فقط اولیاء اللہ کے تصدق سے ہی ممکن ہوتی ہے۔
محفل پاک کی کاروائی  :  حضرت بابا بلھے شاہ کے مزاراقدس پر محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمائی۔ جب قبلہ سرکار جی کی گاڑی لاہور سے قصور شہر کے قریب پہنچی تو حلقہ لیلانی کے امیر حلقہ محمد شبیر نقشبندی صاحب و دیگر پیر بھائیوں نے اللہ کے ذکر سے آپ سرکار کا استقبال کیا۔ جب آپ سرکار کی گاڑی قصور شہر میں داخل ہوئی تو محمد سرور نقشبندی صاحب (امیر حلقہ)، محمد رشید نقشبندی صاحب (نائب امیر حلقہ)، محمد جاوید نقشبندی صاحب کپڑے والے (ناظم صوم و صلوٰة کمیٹی) و دیگر تنظیمی عہدیداران، پیر بھائیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد اللہ کے ذکر سے شاندار استقبال کیا۔ محفل پاک میں نوجوان، خواتین، بوڑھے، بچے اور ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ لوگ پنجاب کے مختلف شہریوں سے تشریف لائے تھے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالستار صاحب (ملتان شریف ) نے حاصل کی۔ نعت شریف و منقبت شریف پڑھنے کی سعادت مرغوب احمد ہمدانی صاحب،محمد اکمل نقشبندی صاحب، علی رضا نقشبندی صاحب، صغیر احمد نقشبندی صاحب، امجد حسین نقشبندی صاحب، زین العابدین شاہ صاحب، محمد ندیم صاحب و دیگر نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ سہیل احمد قادری صاحب نے سرانجام دیئے۔ محفل پاک کے دروان قصور کے ذیلی حلقہ کی جانب سے قبلہ صوفی مسعود احمد لاثانی سرکار صاحب کی چاندی کے تاج سے تاج پوشی بھی کی گئی۔ محفل کے آخر پر تین عمرہ کے ٹکٹ حاضرین محفل میں بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے۔ صدائے مدینہ نعت کونسل کی طرف سے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔ محفل کے بعد آپ سرکار نے حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار مبارک پر بھی حاضری دی اور مراقبہ کرنے کے بعد دعا بھی فرمائی۔ محفل کے اختتام پر مفتی محمد عامر قادری شہید کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ محفل میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ کے تبرکات، کتب و دیگر سامان کا اسٹال بھی صوبہ پنجاب کی نشر اشاعت ٹیم نے لگایا تھا۔ محفل کے اختتام پر ہر خاص و عام کیلئے لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا تھا۔

یوم اولیاء کرام منانے کا خصوصی اہتمام