ڈینگی وائرس سے بچاو کی تدابیر

بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
شرکاء  : مرکزی مجلس شوریٰ کے عہدیداران
اجلاس کا مقصد  : پاکستان بالخصوص پنجاب بھر میں ڈینگی کے خطرناک بیماری سے عوام الناس کو بچانا،اس زہریلے مچھر کے کاٹنے کی علامات سے آگاہی دینا،مریض کی علامات سے آگاہی ،ڈینگی لاروے کے پھیلائو کی وجوہات سے آگاہی دینا،اس کے اثرات کے بچائو کے طریقوں سے آگاہی دینا۔
اجلاس کی کاروائی  : تمام مریدین اورعقیدت مند ڈینگی سے بچائو کیلئے آستانہ عالیہ سے شائع ہونیوالی صبح وشام کی دعائیں پڑھنے ،لاثانی شہد کودم کرواکرصبح نہار منہ ایک کپ استعمال کرنے کی تلقین کی گئی۔اس خطر ناک مرض سے بچائواورملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مختلف مہلک امراض سے بچاِو کی تدابیر سے آگہی  

ہیپاٹائٹس سے بچائو کی دوروزہ مہم

اس کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا تین ماہ کا کورس شروع ہوا اور متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ٹیسٹ فیس اور انجیکشن کی قیمت میں بازار سے خصوصی رعایت بھی رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ فائدہ اٹھاسکیں ۔مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور انجیکشن وغیرہ لگانے کا کام محمد ریحان نقشبندی سرانجام دیتے رہے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور رعایت سے فائدہ اٹھایا ۔

ڈینگی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس

ڈینگی مہم چلانے کا مقصد  : اس خطرناک بیماری سے عوام الناس کو آگاہی دینا،اس سے بچنے کاروحانی طریقہ علاج بتانا،حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈینگی مہم کے سلسلے میں معاونت کرنا

صوبائی وضلعی کارکنا ن کااہم اجلاس

ڈینگی مہم کامقصد  : عوام الناس کو اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اوراس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بھی بتانا۔حکومت کویہ آگاہی دینا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث اورمخلصانہ عوام الناس کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔ڈینگی کے خلاف چلائی جانیوالی حکومتی مہم کو مزید تقویت دینا۔