فرسودہ روایات کیخلاف جہاد اکبر کا اعلان

سودی لین دین کے خلاف ،بسنت کے خونی تہوار،شب برات پر آتش بازی ،منگنی، شادی بیاہ پر ناچ گانا،بے پردگی اور دیگر تمام فضول رسم و رواج کے خلاف جہاد

سودی لین دین کے خلاف ،بسنت کے خونی تہوار،شب برات پر آتش بازی ،منگنی، شادی بیاہ پر ناچ گانا،بے پردگی اور دیگر تمام فضول رسم و رواج کے خلاف جہاد
 بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد             زیر اہتمام : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی وقیادت  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
شرکائے مہم  : مرکزی مجلس شوریٰ ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی کے تمام مرکزی ،صوبائی،ضلعی اورعلاقائی اراکین اورکمیونٹی ورکرز (مردوخواتین ) سمیت مذاہب عالم اورمختلف سلاسل طریقت کے مشائخ عظام کی موجودگی میں اس مہم کا اعلان کیاگیا۔
مہم کی کاروائی  : قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی :
)فضول خرچ شیطان کے بھائی ہیں (سورة بنی اسرائیل )،)اللہ تعالی سو د کو مٹاتاہے اور صدقات کو بڑھاتاہے (سورة البقرہ276)،)انصاف کر و اللہ تعالی انصاف کرنے والے کو پسند فرماتا ہے (سورة الحجرات )،)گواہی مت چھپائو جو گواہی چھپائے اس کا دل گناہگار ہے ۔(سورة البقرہ)،)نفس کے خلاف جہاد ،جہاد اکبر ہے ۔(الحدیث )،)  رسول کریم ۖ نے سود کھانے والے پر ،کھلانے والے پر اور گواہی دینے والے پر لعنت کی ہے ۔(مسلم شریف)،)  رسول کر یم ۖ نے فرمایا جو شخص احتکار(ذخیر ہ اندوزی ) کرے وہ گناہگار ہے ۔(مسلم شریف )،)حضر ت سید نا علی المر تضی ٰ  سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ ۖ نے ان کے ساتھ جنگ کر نے کی وصیت فرمائی تھی جو بد عہدی کریں اور جو زیادتی و بغاوت کر یں اور جو (اطاعت دین ) سے باہر نکل جائیں (بخاری شریف )
رسومات ورواج کی تفصیلات
)سالگرہ اورمنگنی کے موقع پرویڈیو فلم بنانا، مہنگے تحائف کا دینا اور ناچ گانے جیسے فضول کاموں پر بے جا اخراجات شامل ہیں ۔
) شادی بیا ہ کے مو قع پر تیل مہندی ،جو تا چھپائی ،دودھ پلائی اورمجبوراً جہیزدینے کے لئے سو د پر گھریلو اشیاء اور قرضے لینا بے جا اخراجات میں شامل ہیں ۔
)ولیمہ کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کرنے اور رقوم اور تحائف دینے کی صو رت میں بے جا اخراجات کر نا شامل ہیں ۔
)عید کے تہواروں پرانا پسندی اور خودنمائی کے شوق میں کپڑوں اور جوتیوں کے ہوتے ہوئے بھی نئی چیزیں قرضے لے کر خریدنا فضول خرچی میں شامل ہیں ۔
)بسنت کے مو قع پر بیہودہ ناچ گانے،ہوائی فائرنگ،تیز آواز سے ڈیک چلانا ،خواتین کی بے پر دگی ،اور شراب وشباب کی تقریبات سجانے کی صورت میں بے جا اخراجات میں شامل ہیں اور دھاتی ڈور کے استعمال سے سرکار ی تنصیبات کو نقصان پہنچتا ہے اور ڈور کے گلے پر پھر نے سے لو گوں کا قتل عام بھی ہوتا ہے ۔
) شب برات کے مو قع پر پٹاخے چلانا اور بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرنے کی صو رت میں بے جا اخراجات شامل ہیں۔  
غلط رسومات ،جھوٹ ،بہتان ، رشوت ،ملاوٹ اور کسی بھی قسم کا دھوکا و فریب سبب بنتے ہیں فتنہ و فساد ،ذہنی پریشانیوں ،لاعلاج امراض،قتل و غارت،جھوٹی گواہیوں،مجبوراً سود پر قرضے لینے ،اور خودکشیوں کا، یعنی دنیا و آخرت میں بربادی کا ۔
 آئیے  عہد کریں!
)کہ ہم ان رسومات کا بائیکاٹ کر کے خو دکو ،اپنے خاندان کو اور پورے معاشرہ کو بے سکونی کے مر ض میں مبتلا ہونے سے بچائیں گے اور یہ طے ہے کہ جب ناجائز خواہشات نہیں ہو ں گی تو غربت نہیں ہو گی ۔
)سودی لین دین ،سالگرہ ،تیل مہندی ،منگنی اور شادی کی رسومات میں بیہودہ ناچ گانے ،خواتین کی بے پر دگی ،شب برات پر فائرنگ کرنا اور دیگر فضول رسم و رواج کے خلاف جہاد اکبر میں شامل ہونے کا اعہد کریں ۔
)کھانے کی بے قدری نہ کر یں بچا ہو ا کھانا چھت پر ڈال دیں تاکہ پرندوں وغیرہ کی خوراک بن سکے ایسے نیک عمل سے اللہ کی خوشنو دی بھی حاصل ہوتی ہے اور یہ صدقہ بھی ہے اور صدقات سے آفات و بلیات دور ہوتی ہیں اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔
)جھو ٹ ،بہتان ،رزق حرام اور اولیا ء اللہ کی گستاخی سے پر ہیز کر یں اور نماز ،ذکر الہی اور درود و سلام پر پابندی کرنے کا عہد کریں۔
ہم زندہ قوم ہیں تو عہد کیجئے مثبت تبدیلی لا نے کا،دنیا و آخرت میں کامیابی کی طرف آج سے ہی لو ٹ جانے کا!
تما م اراکین ،ممبران و صدور لا ثانی ویلفیئر فائونڈیشن نے،اپنے روحانی پیشوا قائد روحانی انقلاب صو فی مسعو داحمد صدیقی لا ثانی سرکار صاحب کے حکم پر جہاد اکبر میں شامل ہو نے کا اعلان کیا۔

فرسودہ رسومات کی ممانعت اور اس کے خلاف جہاد