فری میڈیکل کیمپ

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن( رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کا حقیقی مشن روشنی اور نور کا سفر زندگی اور آخرت کیلئے ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار
صدیقی لاثانی سرکار کی دکھی انسانیت کی خدمات کرنے کی کوششوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میاں طاہر جمیل (MPA )
لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صحیح معنوں میں فلاحی اور عوامی خدمات سرانجام دی رہی ہے۔ چوہدری اشرف (ڈسٹرکٹ سوشل آفیسرفیصل آباد )
قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ) کی زیر نگرانی غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر2 آستانہ عالیہ لاثانی سرکار پر فری لاثانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا'جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے ناک،کان ،گلہ ،ٹی بی چیسٹ،کڈنی ،معدہ ،جگر ،آنت اور گائناکالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹرزاور لیڈی ڈاکٹر زسے علاج کروایا۔ میڈیکل کیمپ میں مردوں اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا گیا تھا جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے اپنی خدمات دیں۔میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ ہم یہ کیمپ عرصہ تقریباً 30 سال سے لگا رہے ہیں اورہمارا یہ میڈیکل کیمپ بین الاقوامی اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ یہ کیمپ پاکستان کے تمام شہروں کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی لگایا جاتا ہے جہاں سے ہزاروں مریض استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کا حقیقی مشن روشنی اور نور کا سفر زندگی اورآخرت کیلئے ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیر انتظام پورے پاکستان میں سکولز' مدارس' ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس اور فری میڈیکل کیمپ غربت و افلاس کے خلاف علم جہاد بلند کئے ہوئے ہیں' لاکھوں لوگ مذاہب و مسالک کی حدود سے بالاتر ہو کر ان سکولز' مدارس' ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس اور فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی کوششوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس عمل کا اجر آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ دے گا' انہوں نے کہا کہ میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ یہ سب کچھ آپ اللہ کی رضا اور اُس کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کر رہے ہیں جو واقعی قابل تحسین ہے۔ میاں طاہر جمیل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں جہاں بھی میری ضرورت محسوس ہو مجھے آواز دینا میں 1122کی طرح آپ کے پاس پہنچوں گا اور آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر عوامی خدمت میں اپنا رول ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ غلام رسول نگر میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جو آپ کے سامنے ہیں۔یہاں کی سڑکیں' گلیاں اور سیوریج کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر چوہدری اشرف صاحب (ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر و بیت المال فیصل آباد) نے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کی خدمت خلق کے حوالہ سے جاری شب و روز خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صحیح معنوں میں فلاحی اور عوامی خدمات سرانجام دی رہی ہے اور مختلف شعبہ جات جیسے صحت، تعلیم، معاشی مسائل، خوارک، اصلاحِ معاشرہ اور دیگر کئی شعبوں میں اپنے کردار صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار (چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ) کی زیر سرپرستی بخوبی ادا کررہی ہے۔

میڈیکل کیمپ